منگلورو:9/مارچ (ایس او نیوز) پارٹی کے اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ کر تمام فائدے حاصل کرنے کے بعد نئی پارٹی میں شامل ہونا افسوس کی بات ہے، اپنے اصولوں کو بھول کر پارٹی سے نکلتے ہیں تو پارٹی سے خوب استفادہ کرنے کے بعد پارٹی خراب ہوگئی ، اس کا کیا مطلب ؟ ۔ حالیہ دنوں میں کانگریس کے کچھ مقامی اور ریاستی لیڈران پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کو لے کر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ریاستی کابینہ کے بااثر وزیر کاگوڈ تمپا نے مندرجہ بالا خیالات کااظہار کیا۔
جمعرات کو منگلورو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق وزیر کمار بنگارپا ہویا اور کوئی کانگریس سے نکل جانےسے کوئی نقصان ہونے والا نہیں ہے۔ پارٹی میں کئی لیڈران ہیں۔ پارٹی کے نظریہ کو مان کر سیاست کرنی چاہئے ، سیاست کوئی بازای بیوپار نہیں ہونے کی بات کہی۔ سابق وزیرا علیٰ ایس ایم کرشنا کے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے انہوں نے انکار کرتے ہوئے کمار بنگارپا پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ خود ان کے والد بنگارپا نے ہی کہا تھا کہ مجھے کمار بنگارپا نے گھر سے باہر نکالا ہے، تو میں اس کے متعلق کیا کہوں۔